عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مقرر

Aug 02, 2022 | 17:17:PM
عثمان بزدار ، بڑا عہدہ
کیپشن: عثمان بزدار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مقرر۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سبطین خان کے سپیکر پنجاب اسمبلی بننے کے بعد عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ،پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی قائدین کی مشاورت سے عثمان بزدار کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کسی بھی سیلاب زدہ کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے: پرویز الٰہی