حریم شاہ سوئمنگ پول پر : نئی ویڈیوز نےتہلکہ مچا دیا

Aug 02, 2021 | 11:38:AM
حریم شاہ سوئمنگ پول پر : نئی ویڈیوز نےتہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ( 24نیوز) انقرہ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوئمنگ پول کے پاس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا اکاو نٹ پرپوسٹ کر دیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  حریم شاہ ترکی کے خوبصورت نظاروں سے اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھتی ہیں اور خوبصورت نظاروں کی ویڈیوز، تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔

اس سے پہلے حریم شاہ کی شادی کی خبر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کیا ، اب لوگ ان کے دولہا کی تلاش میں ہیں جسے اب تک حریم شاہ نے خفیہ رکھا ہوا ہے ۔29سالہ ٹک ٹاکر اپنے ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سوئمنگ پول کے پاس ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کیں ۔

ان کی ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں ، حریم شاہ کی جانب سے اپنے ہنی مون کی تصاویر شیئر کی گئیں جو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیں مگر ان کا پراسرار دولہا کون ہے یہ اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک: دل والے ایموجیز پر کس کا نمبر ہے؟