وزیر دفاع خواجہ آصف بھارتی وزیر دفاع کو دوٹوک جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آسف علی نے بھارت کے وزیر دفاع کے ایک بیان کو جھٹلاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیانات طاقت نہیں۔ سٹریٹجک گھبراہٹ کی عکاسی ہیں۔
خواجہ آسف علی نے ایکس پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے جس مین انہوں نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن عالمی سطح پر بے نقاب۔ بھارت کا بیانیہ ناکام ہوا۔ بھارت داخلی کمزوریوں کو چھپانے کیلئے بیرونی محاذ گرم کر رہا ہے۔
بے بنیاد الزامات کے ذریعے کشیدگی بڑھانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ معرکہ حق کی یاد تازہ ہے۔ غلطی کی قیمت بھارت پہلے بھی چکا چکا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ اصف نے کہا کہ پاکستان کا جواب آئندہ زیادہ طاقتور۔ فیصلہ کن اور بروقت ہوگا۔ امن کے ساتھ ہیں مگر خودمختاری کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ پاکستان مکمل تیار۔ ہر ردعمل سوچ سمجھ کر اور فوری ہوگا۔ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور بھی تباہ کن ہے۔
خواجہ اصف علی نے بھارتی وزیر دفاع کو مشورہ دیا کہ بھارت اپنے اندرونی سٹریٹجک اور سفارتی بحران پر توجہ دے۔
Repeated rhetoric reflects not strength, but visible strategic anxiety as the anniversary of the staged False Flag Operation in Pahlgam approaches - an episode that failed to withstand international scrutiny and exposed New Delhi’s reliance on manufactured crises.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 2, 2026
Such…