فٹبال رینکنگ،فرانس پہلے، پاکستان کا 202 واں نمبر

Apr 02, 2026 | 14:30:PM
فٹبال رینکنگ،فرانس پہلے، پاکستان کا 202 واں نمبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فرانس نے فیفا مردانہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی، جو ستمبر 2018 کے بعد پہلی بار ہے۔ حالیہ دو فرینڈلی میچز میں کامیابی نے فرانس کو اسپین اور عالمی چیمپیئن ارجنٹینا پر سبقت دلوائی، دوسری طرف پاکستان  کا اس فہرست میں 202واں نمبر ہے۔

ٹاپ 10 ٹیمیں:
1: فرانس – 1877.32 پوائنٹس
2: اسپین – 1876.40 پوائنٹس
3: ارجنٹینا – 1874.81 پوائنٹس
4: انگلینڈ – 1825.97 پوائنٹس
5: پرتگال – 1763.83 پوائنٹس
6: برازیل – 1761.16 پوائنٹس
7: نیدرلینڈز – 1757.87 پوائنٹس
8: مراکش – 1755.87 پوائنٹس
9: بیلجیئم – 1734.71 پوائنٹس
10: جرمنی – 1730.37 پوائنٹس

پرتگال نے حالیہ کامیابیوں کے بعد برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ریکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرنے والی ٹیموں میں ترکی (22ویں)، کوسٹ ڈی آئیوواری (34ویں)، سویڈن (38ویں) اور تیونس (44ویں) شامل ہیں۔

فیفا کے 211 رکن ممالک کی فہرست میں پاکستان حالیہ شکست کے بعد تنزلی کا شکار ہو کر 202ویں نمبر پر آ گیا ہے۔