حکومت کا اہم فیصلہ: سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھر سے کام کرنے کی ہدایت

Apr 02, 2026 | 14:09:PM
 حکومت کا اہم فیصلہ: سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھر سے کام کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیر اعظم انور ابراہیم کے مطابق اس تاریخ سے تمام سرکاری ملازمین گھر سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال کے باعث توانائی کے شعبے پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ ملک کو ممکنہ توانائی بحران سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:رین ایمرجنسی نافذ