تیار ہو جائیں !4اپریل تک بارشیں اور  ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

Apr 02, 2026 | 09:55:AM
تیار ہو جائیں !4اپریل تک بارشیں اور  ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد سمیت ملک کے شہروں میں 4اپریل تک بارش اور  ژالہ باری کے امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، شہر میں موجودہ وقت میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 4 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے اور بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ممکن ہے جبکہ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں جیسے سرجانی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، شاہراہ فیصل، کارساز، اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، ملیر، ماڈل کالونی، صدر، ایم اے جناح روڈ اور کلفٹن میں ہلکی بارش جاری ہے۔

اسلام آباد  میں مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شام اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرگودھا: میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

 گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی ہے، صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد سے زائد ہے۔

کے پی کے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی موجود ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں  اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ دن بھر بارش کے امکانات 10 فیصد ہیں،موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری ہے، زیادہ سے زیادہ 34 اور کم سے کم 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور ہوا میں نمی 40 فیصد نوٹ کی گئی۔

مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت اچانک گر گئی،خریداروں کے وارے نیارے!

فضائی آلودگی بھی برقرار ہے، جس کے باعث لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 169 ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ مضر صحت شمار ہوتا ہے۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں 244، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 184 اور ماڈل ٹاؤن میں 180 AQI نوٹ کیا گیا ہے۔