سرگودھا: میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Apr 02, 2026 | 09:33:AM
سرگودھا: میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زوار کاظمی)سرگودھا میں لاہور سے میانوالی جانے والی میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں مجاہد کالونی کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔

 خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو دیگر بوگیوں میں منتقل کر کے ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، اس دوران پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کو بحال کرنے کیلئے ریلوے عملہ موقع پر موجود ہے اور کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں بھی سونا سستا ہونے کا امکان