سینٹ انتخابات کے حتمی نتائج، اسحاق ڈار 222 ووٹ لیکر کامیاب

Apr 02, 2024 | 17:45:PM
سینٹ انتخابات کے حتمی نتائج، اسحاق ڈار 222 ووٹ لیکر کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سینٹ انتخابات کا حتمی رزلٹ آگیا جس کے مطابق اسحاق ڈار 222 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔

سینیٹ انتخابات میں 222 ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار اسحاق ڈار کے مقابلے میں اپوزیشن کے امیدوار راجا انصر 81 ووٹ لے سکے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 7 ووٹ مسترد ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کے خط کا معاملہ، اعتزاز احسن بھی میدان میں آ گئے، اہم قدم اٹھا لیا

جنرل نشست پر رانا محمود الحسن 224 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدِمقابل اپوزیشن کے فرزند حسین 79 ووٹ لے سکے، جنرل نشست پر بھی 7 ووٹ مسترد ہوئے۔