ماہرہ خان کا مداح انہیں دیکھ کر بے قابو ہو گیا ،ویڈیو وائرل

Apr 02, 2024 | 15:29:PM
ماہرہ خان کا مداح انہیں دیکھ کر بے قابو ہو گیا ،ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی اپنے ایک ڈائے ہارٹ فین سے ملاقات کی ویڈیو نے پرستاروں کے دل ایک مرتبہ پھر جیت لیے۔

حال ہی میں ماہرہ خان اپنے فیشن برانڈ "ایم بائے ماہرہ" کی پروموشن کے لیے کراچی کے ایک شاپنگ مال پہنچی جہاں انہیں دیکھ کر مداح خوشی سے دیوانے ہوتے نظر آئے,اس ایونٹ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو ماہرہ کے دیوانے مداح کی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ماہرہ خان کو چاہنے والا ایک نوجوان ان سے انتہائی پُرجوش انداز میں ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مداح ماہرہ خان کو دیکھ کر جذباتی ہوتا نظر آیا اور جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے ان کا ہاتھ تھام لیا اور ان سے سیلفی لینے کی درخواست کی.

مداح نے یہ بھی کہا کہ "ماہرہ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، آپ جانتی ہیں کہ میں نے آپ سے ملاقات کیلئے مینیفیسٹ کیا تھا اور میں آج آپ سے مل سکا، میں آپ کا شبّو ہوں اور آپ میری ماہرہ ہیں"۔

 مداح کے جذبات دیکھ کر ماہرہ خان بھی جذباتی ہوگئیں اور پیاری سی صورت بناکر کہتی سنائی دیں کہ "کوئی انہیں پانی پلا دو"۔ 

یہ بھی پڑھیں:اقرا کنول کا یوٹیوب سے کنارہ کشی کا اعلان

بعدازاں ماہرہ خان نے مداح کے ساتھ سیلفی بھی لی اور اس بات کی حامی بھری کی "جی ہاں میں آپ کی ماہرہ ہوں"۔

مداح کے منفرد رویے پر ماہرہ خان کا بغیر ڈرے یا برا مانے ان کے ساتھ محبت سے پیش آنا سوشل میڈیا صارفین کی جانب کی جانے والی تعریف کی وجہ بنا ہوا ہے۔