بہادر لڑکی نے اوباش لڑکوں کی درگت بنا دی

Apr 02, 2023 | 13:23:PM
بہادر لڑکی نے اوباش لڑکوں کی درگت بنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بہادر، دلیر اور نڈر لڑکی کی بدتمیزی کرنے والے دو نوجوانوں کی درگت بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کی حفاظت دنیا بھر کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے حالانکہ خواتین کے تحفظ کیلئے بہت سارے قوانین بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود خواتین پر تشدد کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں خواتین کے پاس دو ہی آپشن ہیں ایک تو جرائم کے خلاف آواز بلند کریں اور دوسرا مجرموں کے خلاف لڑنا شروع کر دیں۔ 

ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ریسٹورنٹ پر کام کرنے والی خاتون نے ہمت اور جرات کی ایک مثال رقم کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق دو نوجوان لڑکے ریسٹورنٹ میں بیٹھے اپنے آڈر کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں، جیسے ہی ریسٹورنٹ پر کام کرنے والی خاتون ان کا آڈر لے کر آتی ہے ان میں سے ایک نوجوان خاتون کو ان کے ساتھ بیٹھ کر مشروب پینے کیلئے کہتا ہے۔ خاتون انکار کر کے تھوڑا پیچھے ہو جاتی ہے جس پر وہ نوجوان زبردستی خاتون کو اپنے ساتھ بٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: عامر خان سے بھی اچھا ڈانس،’تیرے عشق میں ناچیں گے‘ پر خوبصورت لڑکی کے رقص کی ویڈیو وائرل 

خاتون کے انکار کرنے کے باوجود جب وہ نوجوان اپنی ضد سے باز نہیں آیا خاتون نے اس نوجون لڑکے پر تابڑتوڑ حملہ کر دیے۔ خاتون کی جانب سے گھونسوں، مکوں اور لاتوں کی برسات دیکھ کر میز پر بیٹھا دوسرا نوجوان اپنے ساتھی کو بچانے کی خاطر خاتون پر حملہ کر دیتا ہے جس پر خاتون جواب میں ایک پرزور کک نوجوان کو دے مارتی ہے اور نوجوان پیچھے ہو جاتا ہے۔ پھر اس نوجوان نے کرسی سے خاتون پر حملہ کیا جسے بہادر لڑکی نے ناکام بناتے ہوئے جوابی حملہ کر دیا۔ خاتون کی جانب سے زور دارحملے کی وجہ سے نوجوانوں کو ریسٹورنٹ سے فرار ہونا پڑا۔

تاہم اس بارے میں کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے، یہ اصلی ہے یا نقلی لیکن یہ ویڈیو مشکل حالات میں پھنسنے والی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کافی ہے جو جوابی کارروائی کرنے میں ہچکتاتی ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز ،لائکس اور شیئرز مل چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کے ردِعمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے خاتون کو ،پاور رینجر، اور ،لیڈی بروسلی، جیسے القابات دیئے جا رہے ہیں۔