معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

Apr 02, 2021 | 16:46:PM
معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے اور ان کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی۔
یاد رہے کہ گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کے بیٹے عمران شوکت نے مداحوں سے اپنے والد کی صحتیابی کےلئے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ گلو کار شوکت علی نے 1965 کی جنگ کے دوران قوم کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے ملکہ ترنم نور جہان کیساتھ ملی ترانے گائے تھے۔

 شوکت علی نے گلوکاری کا آغاز 1960 کی دہائی میں کیا، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلمی گانوں سے کیا۔گلوکار شوکت علی کا گایا ہوا نغمہ ”جاگ اٹھا ہے سارا وطن“بہت مشہور ہے
گلوکار شوکت علی ضلع گجرات ملکوال کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے، شوکت علی کو 1976 میں ”وائس آف پنجاب“ ایوارڈ ملا، جولائی 2013 میں انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ پرائڈ آف پنجاب' ایوارڈ سے نوازا گیا۔
۔شوکت علی نے 1982 میں میں نئی دہلی میں ہونے والے ایشین گیمز میں براہ راست پر فارمنس دی۔گلوکار شوکت علی کو 1990 میں 1990 شوکت علی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

معروف گلوکار شوکت علی کی وفات پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی ڈٹ گئی،حکومت سے اصلاحات پر بات نہ کرنیکا فیصلہ