پیپلزپارٹی ڈٹ گئی،حکومت سے اصلاحات پر بات نہ کرنیکا فیصلہ

Apr 02, 2021 | 15:43:PM
پیپلزپارٹی ڈٹ گئی،حکومت سے اصلاحات پر بات نہ کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف گیلانی کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے اصلاحات کے معاملے پر کوئی اتفاق نہیں ہوا۔جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے، اس سے اصلاحات کی بات بھی مضحکہ خیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت سے اصلاحات پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی ایوان کا ماحول بہتر کرنے کی درخواست پر یوسف رضا گیلانی نے نوید قمر کا نام دیا۔
 ذرائع کے مطابق پی پی کے حلقوں نے اس تاثر کی تردید کردی کہ نوید قمر حکومتی اصلاحات کے حوالے سے پی پی کے فوکل پرسن ہوں گے۔یوسف رضا گیلانی نے پارلیمان کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے نوید قمر کا نام اس لئے دیا کہ وہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کی اپوزیشن چیمبر کا چارج سنبھالنے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد میڈیا پر یہ خبر نشر ہوئی تھی کہ پیپلزپارٹی اصلاحات کے معاملے پر حکومت سے مکمل تعاون کریگی جس کی آج یوسف رضا گیلانی نے تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت: بابری مسجد کے بعد دیگر مساجد کو مندر بنانے کی شرانگیز مہم شروع