فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران انتقال کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت پنجاب نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ اورایک کروڑروپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دیدی۔
فرقان احمد بیماری کے باوجود 4 دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کر رہے تھے، وہ پتوکی سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف رہے، انہوں نے سیلاب متاثرین کو خوراک، میڈیسن اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے مسلسل کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد کی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیرو ہیں، فرقان احمد کی فرض شناسی یاد رکھی جائے گی۔