چینی صدرکا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو 10 ارب یوآن قرض فراہم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چینی صدر شی چن پنگ نے خطاب میں کہاشنگھائی تعاون تنظیم کےرکن ممالک کو10ارب یوآن قرض فراہم کریں گے، آئندہ3سال میں انٹربینک کنسورشیم کواضافی10ارب یوآن قرض دیں گے۔
شنگھائی تنظیم کے25ویں سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکہا وسائل میں اضافے کیلئےاستعداد کارمیں اضافہ ضروری ہے،مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے تجارتی اورمواصلاتی روابط بڑھانا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یاسمین راشد کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
انہوں نے کہا چین رکن ملکوں کی سماجی اور معاشی ترقی میں کرداراداکرنےکیلئےپرعزم ہے،اپنے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے رکن ملکوں کو عملی اقدامات کرناہوں گے،چین رواں سال ایس سی او ممالک کو2 ارب یوآن کی گرانٹ دینے کا بھی ارادہ رکھتاہے،چین ایس سی اوپی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز اور موجودہ وظائف کی تعدادکودُگنی کرےگا۔
مزیدکہا رکن ملکوں کےدرمیان سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون وقت کی ضرورت ہے،ایس سی او باہمی اعتماد اورباہمی مفادکےاصولوں کےتحت آگے بڑھ رہی ہے،ایس سی اوملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی بہت گنجائش ہے۔