چودھری پرویز الہیٰ 15 دن کیلئے نظر بند

Sep 01, 2023 | 22:00:PM
چودھری پرویز الہیٰ 15 دن کیلئے نظر بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہیٰ کو 15 دنوں کے لئے نظر بند کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہیٰ کو 15 دنوں کے لئے نظر بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تھری ایم پی او کا لیٹر موصول ہو گیا۔ لیٹر حساس اداروں کی رپورٹ ، سپیشل برانچ اور ایس ایس پی اپریشن کے خط پر جاری کیا گیا۔ خط کے متن میں لکھا گیا کہ پرویز الٰہی اس سے قبل بھی بد امنی پھیلانے میں ملوث رہے ہیں، اگر ان کو آج رہا کیا گیا تو ان کے سپورٹرز اسلام آباد میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، املاک کو نقصان ان کی لیڈرشپ کے کہنے پر پہنچایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم حکومتی شخصیت مستعفی

ڈپٹی کمشنر  اسلام آباد کی جانب سے  پولیس کو جاری کئے گئےتھری ایم پی او آرڈر کے مطابق چودھری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اہم عہدیدار ہیں، ان کی وجہ سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز بہت زیادہ ہیں، یہاں کی صورتحال پی ٹی آئی کے کارکنان خراب کر سکتے ہیں، چودھری پرویز الٰہی امن اومان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں، ایس ایس پی سپیشل برانچ اور آئی بی نے نظر بند کرنے کی سفارش کی۔

آرڈر میں مزید کہا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی ان آرڈر کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں، پرویز الٰہی  پی ٹی آئی پنجاب کے صدر ہیں اور بدامنی اور خلفشار پیدا کرنے میں ملوث رہے ہیں ،پرویز الٰہی عوامی امن و سکون کو مزید بگاڑ سکتے ہیں، پرویز الٰہی  اپنے حامیوں کو اشتعال دلانے کی صورت میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے تھری ایم پی او آرڈر میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو قانون ہاتھ میں لینے پر اکسایا گیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اسلام آباد میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر اکسایا، وہ کارکنوں کو اسلام آباد میں ان عمارتوں کو نقصان پہنچانے پر بھی اکساتے رہےہے جو ریاست کی علامت ہیں، پرویز الٰہی کوحراست میں نہیں لیا گیا تو وہ ایک خطرہ ہو گا اور اپنے حامیوں کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کو خراب کر سکتا ہے،  چوہدری پرویز الٰہی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، پبلک انفراسٹرکچر اور املاک کے خلاف کارروائیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو خداحافظ کہنے کا سلسلہ پھر زور پکڑنے لگا، ایک اور ٹکٹ ہولڈر کی پریس کانفرنس

 واضح رہے کہ ایس ایس پی اسلام آباد، اے آئی جی (سپیشل برانچ) اسلام آباد اور انٹیلی جنس بیورو نے متفقہ طور پر 1960 کے سیکشن 3 ایم پی او کے تحت چودھری پرویز الہیٰ کی تیس (30) دن کی مدت کے لیے نظر بندی کے احکامات کی سفارش کی تھی تاکہ عوامی بے چینی کو روکا جا سکے جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے 15 دن کی نظری بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔