پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Sep 01, 2023 | 21:51:PM
پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پراسیکیوٹر جنرل  بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ   نےاپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہائی کورٹ کے پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین نے استعفی کی تصدیق کر دی، جبکہ ساجد ترین ایڈ وکیٹ کے مستعفی ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔

خیال رہے کہ ساجد ترین ایک سال قبل اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے ایک اور ٹکٹ ہولڈر نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا