گورنر سندھ کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sep 01, 2023 | 20:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں لندن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملکوں پر مشکل حالات آتے رہے ہیں،ٹیکسوں کاناہموار نظام بجلی کے زائد بلوں کی وجہ ہے،نگران وزیراعظم

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال، پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات، عام انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔