طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کی اجازت دیدی

Sep 01, 2021 | 21:49:PM
طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کے دورے کی اجازت دیدی۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی اجازت مل گئی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آسڑیلوی شہری ہوبارٹ میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے بعد شیڈول ہے۔ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ گذشتہ برس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی جو متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 15 نومبر 2021 تک شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز سے واپسی کے بعد حسن علی ٹویٹر پر متحرک