آزادکشمیر : پیپلزپارٹی کے رہنما کا انتظامیہ اور پولیس کے خلاف بغاوت کا اعلان 

Sep 01, 2021 | 18:07:PM
  آزادکشمیر : پیپلزپارٹی کے رہنما کا انتظامیہ اور پولیس کے خلاف بغاوت کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی  آزادکشمیر کے نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نےانتظامیہ اور پولیس کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما صاحبزادہ اشفاق ظفر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس کرتے ہو کہا کہ اگر کارکنان کے ساتھ بدسلوکی اور راستوں کی بندش کے مرتکب افراد کے خلاف 24گھنٹوں کے اندر اندر قانونی کاروائی نہ کی گئی تو 24گھنٹوں کے بعد ہم پورے ضلع کو بند کردیں گئے اور پھر انتظامیہ کا باپ بھی آجائے تو سڑکیں اور راستے نہیں کھلیں گئے۔انہوں نے کہا کہ نا اہل ڈی سی ،اےسی اور ایس پی کو فوری طور پر تبدیل نہ کیاگیا تو اس کی ذمہ دار حکومت آزادکشمیر ہو گی۔ صاحبزادہ اشفاق ظفر نے کہا کہ ہم اپنے تھانے اپنی پولیس بنائیں گے، ہم بغاوت کا اعلان کریں گے، ڈی سی، اے اسی ایس پی صرف حرام مال کمانے کے لئے ہٹیاں بالا میں بیٹھے ہیں، ہمارے کارکنان کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر فی الفور ہٹیاں بالا کی تمام انتظامیہ کو تبدیل کریں ورنہ بہت برے نتائج ہونگے اور اس کی ذمہ دار حکومت وقت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی