نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی

Sep 01, 2021 | 16:46:PM
نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور ڈویژن نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاجات کی انکوائری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی زیر صدارت نیب دفتر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔
نیب حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کے 19 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حالات بدل گئے ۔۔ نوازشریف جلد ہمارے درمیان ہونگے۔۔ مریم نواز