ماڈل گرل نایاب قتل کیس ۔ملزم کے سنسنی خیز انکشافات۔ ریمانڈ منظور

Sep 01, 2021 | 10:47:AM
ماڈل گرل نایاب قتل کیس ۔ملزم کے سنسنی خیز انکشافات۔ ریمانڈ منظور
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کے قتل کی تحقیقات مکمل ، ملزم محمد علی ناصر نے سوتیلی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق  ملزم نے ماڈل گرل کو پہلے نشہ آور اشیا کھلائی پھرسوتیلی بہن کو نیم نشے کی حالت میں قتل کیا ،ملزم کو سوتیلی بہن کے مرنے کا یقین ہوگیا تو ملزم  گھر سے بھاگ گیا  اوربہن کا موبائل اور گاڑی لیکر فرار ہوگیا۔ واقعے کو ملزم نے ڈکیتی اور دیگر رنگ دینے کی کوشش کی ،ایف آئی آر میں 377 دفعہ بھی شامل کرلی گی ہے ۔ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کردی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،ملزم کو تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   قتل،خودکشی عام۔۔ میری فیملی جرائم پیشہ ہے: 19سالہ لڑکی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا