پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Oct 01, 2025 | 20:52:PM
پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ہے اور دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے لہٰذاتمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ 

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ محکمہ صحت، آب پاشی اور تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آندھی و طوفان کی صورت حال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورت حال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں اور ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ سے لفظی جنگ پر علی امین گنڈا پور  مشکل میں، اڈیالہ سے حکم جاری!