انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

Oct 01, 2025 | 20:47:PM
انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے  کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی انڈونیشیا کے علاقے مالوکو  میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 163 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کے امکانات کم ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں یہاں بڑے زلزلے اور سونامی تباہی کا باعث بن چکے ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ سے لفظی جنگ پر علی امین گنڈا پور  مشکل میں، اڈیالہ سے حکم جاری!