وزیراعظم شہباز شریف کے جاپان اور انڈونیشیا کے دورے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے جاپان اور انڈونیشیا کے دورے ملتوی ہو گئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے 7 تا 9 اکتوبر جاپان کا دورہ کرنا تھا، یہ کسی بھی پاکستانی وزیرِاعظم کا 20 سال بعد جاپان کا دورہ ہونا تھا۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ جاپان وہاں وزیراعظم کی تبدیلی و حلف برداری کی وجہ سے ملتوی ہوا ہے، دورہ دونوں حکومتوں کی باہمی رضامندی سے ملتوی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا دورہ انڈونیشیا بھی ملتوی کیا گیا ہے، وزیراعظم نے 4 اور 5 اکتوبر کو انڈونیشیا کا دورہ کرنا تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائیشیا ابھی تک معمول کے مطابق شیڈیول ہے۔
وزیراعظم 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا دورہ کریں گے، وہ ملائیشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپرمون کیا ہے اور پاکستان میں رواں سال پہلی بار کب نظر آئے گا؟