ایک چٹکی میتھرے کا پانی شوگر کی پریشانی دور کر سکتا ہے :نعیمہ راؤ کی مارننگ ود فضا میں گفتگو

Oct 01, 2025 | 14:16:PM
ایک چٹکی میتھرے کا پانی شوگر کی پریشانی دور کر سکتا ہے :نعیمہ راؤ کی مارننگ ود فضا میں گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشہور ہربلسٹ نعیمہ راؤ نے گھریلو نسخوں اور ٹوٹکوں کے ذریعے صحت مند زندگی کے راز کھول دئیے۔

24 نیوز کے  شو مارننگ ود فضا میں  ان کے پیش کیے گئے یہ آسان اور آزمودہ طریقے عوام میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔

نعیمہ راؤ کے مطابق ”ایک چٹکی میتھرے کا پانی شوگر کی پریشانی دور کر سکتا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ قدرتی اجزاء میں چھپی طاقت کو سمجھنا اور استعمال کرنا ہی اصل شفا ہے۔

پروگرام میں انہوں نے   یہ پانی بنانے اور پینے کے اوقات بھی   بتائے ، سردرد کے حوالے سے بھی انہوں نے   آزمودہ  نسخے  بنا کر دکھائے

ان کا کہنا ہے کہ 250 سال پرانا آزمودہ نسخہ آج بھی فوری آرام پہنچا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے فضا کا سر دبا  کر بتا یا کہ سر کے کس حصے  میں درد  ہو تو کہاں سے اور کیسے دبانا چاہیے تاکہ  سردرد کے فوری علاج میں مدد مل سکے۔

نیند کی کمی سے پریشان افراد کے لیے نعیمہ راؤ نے خشخاش کے حلوے کو بہترین حل قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف دماغ کو سکون دیتا ہے بلکہ گہری نیند لانے میں بھی مددگار ہے۔ 

اسی طرح کھجور کو طاقت کا خزانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سبز  الائچی، دیسی لہسن، اجوائن ، کالی مرچ  اور ادرک ڈال کر    پیس  لیں اور یہ پیسٹ کھجور میں دال کر شہد میں بھگو  دیں،  کمزوری کیلئے یہ کھجور کھائیں ،یہ  سلاجیت کا متبادل ہے  ، اور  یہ جسم میں توانائی پیدا کرتی ہے۔

خوبصورتی کے شوقین افراد کے لیے بھی نعیمہ راؤ کے پاس حیران کن نسخہ موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر گھی کو سو بار دھو کر کریم کی شکل دی جائے تو یہ چہرے کو تازگی بخشتا ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کر کے جوانی لوٹا دیتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مشورہ دیا کہ روزانہ بڑی الائچی منہ میں رکھنے سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جسمانی صحت پر حیران کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔