سورج آگ برسائے گا یا بادل جم کر برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

Oct 01, 2023 | 18:58:PM
سورج آگ برسائے گا یا بادل جم کر برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پیر کے روز اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا جبکہ شام یا رات میں دیر، چترال، سوات، کرم اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔ مری ، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور  جنوبی اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر  اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔