شہرت کا جنون، لائبہ خان کے نئے ڈرامہ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

Oct 01, 2023 | 13:09:PM
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل کی پہلی جھلک نے منظرعام پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل کی پہلی جھلک نے منظرعام پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا۔

نجی چینل پر جلد نشر ہونے والے اداکارہ لائبہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس نے مداحوں کو بے صبر کردیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبہ خان نے ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا جس میں انہیں ایک مخلتف کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹیزر کے مطابق ڈرامے کی کہانی میں مرکزی کردار خوبرو اداکارہ لائبہ خان ادا کرنے جا رہی ہیں جو رمشا خان کے کردار میں سامنے آئیں گی جبکہ ان کے مدِ مقابل اداکار علی عباس اور ہارون شاہد بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گیں۔

ڈرامے کی کہانی آج کل کی حقیقت بیان کرتی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر کے سبب شہرت حاصل کرنے کے جنون میں مبتلا ہوتی ہے اور راتوں رات  اپنی ایک الگ پہچان بنانے کے چکر میں غلط راستے کا انتخاب کرکے بڑی مشکل میں پھنس جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  زہریلی گیس سے بھرے ٹرک کو حادثہ،بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

پوسٹ کے منظر عام پر آتے ہی مداحوں کا تجسس بڑھ گیا اور ساتھ ہی کئی صارفین کی جانب سے ڈرامہ جلد نشر کیے جانے پر بے صبری دیکھی گئی۔