'گول گپے والی' عائزہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Oct 01, 2022 | 23:25:PM
ڈرامہ انڈسٹری, عائزہ خان ,سوشل میڈیا,شوبزانڈسٹری, انسٹاگرام ,24نیوز
کیپشن: عائزہ خان گول گپے کھاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر بھی عائزہ کو متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب شیئر ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر 1 کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ ہیں, سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک اور ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ویڈیو میں علی ذیشان کے ساتھ مہم چلا رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائز میڈیم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔