اداکارہ کبریٰ خان شدید بیمار،مداح صحتیابی کیلئے دعاگو

Oct 01, 2021 | 12:11:PM
کبری خان
کیپشن: کبری خان شدید بیمار، دعائوں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے حالیہ انسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ کورونا کا شکار ہوئیں اور ان میں شدید علامات پائی گئیں، یہاں تک کہ اُن کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت بھی چلی گئی تھی۔
کبریٰ خان کورونا کا شکار ہونے کے بعد شدید بیمار ہوگئیں جس کے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کے لیے جلد صحتیابی کیلئے پیغام شیئر کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اب وہ تقریباً ایک ہفتے بعد چائے کو چکھنے میں کامیاب ہوئی ہیں اور اللہ کی اس نعمت پر شکرگزار ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ بحیثیت انسان ہماری چھوٹی اور بڑی خوشیوں کے پیمانے مضحکہ خیز ہیں، آج مجھے یہی ٹی شرٹ زیب تن کیے تیسرا دن ہے، کوئی میک اپ نہیں کیا اور نہ ہی فلٹر استعمال کیا گیا ہے جبکہ میری انرجی بھی بالکل زیرو ہے،انہوں نے کہا کہ آزادی سے پُرسکون ہوا میں سانس لینے کیلئے میں اس وقت اپنے رب کی شکرگزار ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

 انہوں نے لکھا کہ ہم بڑی آسائشوں کے خواب میں چھوٹی خوشیوں اور اللہ کی نعمتوں کو نظر انداز کردیتے ہیں، جو غلط ہے۔ ہمارے لیے سب سے بڑی خوشی ’روٹی کپڑا اور مکان‘ ہے لیکن آج میرے پاس ان تمام آسائشوں کے ہونے کے باوجود، میں سننے، سونگھنے، چکھنے کی صلاحیت دینے پر اللہ تعالیٰ کی  شکرگزار ہوں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو دکھائی دے رہی ہے، ساتھ ہی اداکار گوہر نے ان کیلئے جلد صحتیابی کا پیغام گلدستے کے ساتھ بھجوایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے،صارفین گوہر کے اس اقدام کو بہترین دوستی کی اعلیٰ مثال قرار دے رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:      منی لانڈرنگ کیس۔۔شہباز شریف کی اہلیہ پر فرد جرم عائد