سپیکر کی گورنر ہاوس رسائی کیخلاف گورنر سندھ کا سپریم کورٹ سے رجوع

Nov 01, 2025 | 23:17:PM
سپیکر کی گورنر ہاوس رسائی کیخلاف گورنر سندھ کا سپریم کورٹ سے رجوع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر کی گورنر ہائوس میں رسائی کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

گورنر سندھ کا درخواست میں مؤقف ہے کہ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس کرنے سے روکا نہیں گیا، تصاویر اور ویڈیو سے واضح ہے کہ قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائی کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا،سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سموگ، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے صبح 8:45 پر کھلیں گے