سپریم کورٹ میں اعلیٰ سطحی تعیناتیاں،سہیل محمد لغاری رجسٹرار تعینات
تمام تعیناتیاں ادارہ جاتی اصلاحات اور مؤثر فراہمی انصاف کے عزم کی عکاس ہیں,اعلامیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں اعلیٰ سطح کی تعیناتیاں کر دی گئیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات ہوگئے،وہ اس سے قبل بطورسیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار بھی رہ چکے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق فخر زمان ڈی جی ریفارمز سپریم کورٹ تعینات ہوگئے ہیں،اس سے قبل ان کے پاس رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج تھا،وہ عدالتی امور میں تین دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد رضوان عابد کوسیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل اورڈپٹی رجسٹرار محمد عباس زیدی کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کا چارج تفویض کیاگیاہے۔
اعلامیہ کے مطابق ذوالفقار احمد برانچ رجسٹری کراچی اور محمد صفدر محمود لاہور میں ایڈیشنل رجسٹرار تعینات ہوئے ہیں،ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود کو پشاور برانچ رجسٹری میں ایڈیشنل رجسٹرار اورفواد احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن کا چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تمام تعیناتیاں ادارہ جاتی اصلاحات اور مؤثر فراہمی انصاف کے عزم کی عکاس ہیں۔