صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی

Nov 01, 2022 | 18:21:PM
  صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے ۔ صدر مملکت عارف علوی نے ٹریڈ آرگنائزیشنز (ترمیمی ) بل 2022 ءکی توثیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (ترمیمی ) بل ، 2022 ، تشدد اور زیرِ حراست موت (انسداد اور سزاوں ) کا بل ، 2022 کی بھی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ۔ منظوری کے بعد تینوں بل پارلیمان کے ایکٹ کی صورت اختیار کرگئے