سائفر تحقیقات معاملہ، شاہ محمود قریشی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

Nov 01, 2022 | 16:19:PM
سائفر تحقیقات معاملہ، شاہ محمود قریشی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے
کیپشن: شاہ محمود قریشی (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اپنی ہی حکومت کے خلاف مبینہ سازش کی تحقیقات میں شریک نہ ہوئے۔

ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو آج تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ان سے پہلے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ اعظم خان بیرون ملک ہونے کے باعث ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: این اے 237 ملیر میں مبینہ دھاندلی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود چوہدری ایف آئی اے آفس میں پیش ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب دیے۔

سہیل محمود کے جوابات کی روشنی میں سابق وزیر خارجہ کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی لانگ مارچ میں گوجرنوالہ موجود ہیں۔ لانگ مارچ میں شرکت کے باعث شاہ محمود ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہو سکے۔