بالی ووڈ سپراسٹار کورونا وائرس میں مبتلا

Nov 01, 2021 | 10:47:AM
ارمیلا ماتونڈکر کورونا میں مبتلا
کیپشن: ارمیلا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی سپر ہٹ فلموں کی ہیروئن اور سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر  کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی فلم انڈسٹری کی سپرہٹ ہیروئن اور سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

 اداکارہ نے  بتایا کہ میں خیریت سے ہوں اور مجھ سے ان دونوں ملنے والے افراد فوری اپنا کووڈ-19 ٹیسٹ کروائیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیوالی کے تہوار میں اپنا خیال رکھیں۔

I've tested positive for #COVID19 
I'm fine n have isolated myself in home quarantine. Requesting everyone who came in contact with me to get tested immediately. 
Also humbly request all you lovely people to take care of yourselves during the Diwali festivities ????????

— Urmila Matondkar (@UrmilaMatondkar) October 31, 2021
 یاد رہے کہ ارمیلا ماتونڈکر فلم ’’جدائی‘‘، ’’رنگیلا‘‘، ’’جانم سمجھا کرو‘‘، ’’مست‘‘، ’’دل لگی‘‘ سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

ارمیلا ماتونڈکر نے بالی وڈ کے علاوہ ملیالم اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے فلم فیئر اور نندی سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کئے۔  ارمیلا نے خود کو پردے پر مخصوص انداز میں پیش کر کے تھوڑے ہی وقت میں مقبولیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرینوں میں ٹکر۔۔ متعدد مسافر زخمی