منکی پاکس پھیلاؤ کے خدشات؛ جمرود میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

May 01, 2025 | 17:44:PM
منکی پاکس پھیلاؤ کے خدشات؛ جمرود میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ
کیپشن: منکی پاکس متاثرہ شخص، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منکی پاکس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقے غنڈی پمپ ہاؤس میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

ڈی سی اعلامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون 12 دن کیلئے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران محلہ پمپ ہاؤس غنڈی سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران صرف ضروری اشیاء خورونوش، ادویات، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمت گر گئی