غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 25 فلسطینی شہید

May 01, 2025 | 11:30:AM
غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 25 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کا سلسلہ تھم نہ سکا،صیہونی طیاروں کی وسطی اورجنوبی علاقوں پر وحشیانہ بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہیدہوگئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 شہادتیں ہوئیں ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے،خوراک کی قلت سے بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کےفلسطینی طالبعلم کو رہا کردیا گیا،محسن مہدوی نے اپنے گرفتاری اور بےدخلی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا،محسن مہدوی کو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر بےدخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔