دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

May 01, 2024 | 14:51:PM
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

نڈا ڈار کی قیادت میں 17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور گل فیروزہ کے نام دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں شامل ہیں،منیبہ علی اور نجیہہ علوی (وکٹ کیپر ) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم اور صدف شمس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبٰی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم دورے میں3ٹی ٹوئنٹی اور3ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون کیخلاف دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

اس دورے کا آغاز تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ہوگا جو  11، 17 اور 19 مئی کو برمنگھم، نارتھمپٹن اور لیڈز میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز  23، 26 اور 29 مئی کو ڈربی ۔ ٹاؤنٹن اور چیمسفرڈ میں ہوں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم اتوار 5 مئی کو کراچی سے براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔