شام آپریشن میں داعش کا سربراہ ہلاک، ترک صدر نے واضح کر دیا

May 01, 2023 | 12:56:PM
 ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انٹیلی جنس فورسز نے داعش کے سربراہ کو شام میں آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انٹیلی جنس فورسز نے داعش کے سربراہ کو شام میں آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔

ترکش انٹیلی جنس فورسز نے شام میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابو الحسین القریشی کو ہلاک کردیا۔ داعش کے سربراہ کے خلاف کارروائی شام کے علاقے جنداریس میں کی گئی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم کافی عرصے سے داعش کے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا تعاقب کررہی تھی۔

غیرملکی میڈیا نے شام کے مقامی اور سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کارروائی شمالی شام کے قصبہ جنداریس میں کی گئی، یہ علاقہ ترکیہ کے حمایت یافتہ باغی گروپ کے زیر کنٹرول ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق جنداریس کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی شب علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور دھماکے کی آواز سنی گئی۔

خبررساں اداروں کے مطابق سیریئن نیشنل آرمی نے اب تک داعش کے سربراہ کے مارے جانے کی خبر پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں داعش کے سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی کے مارے جانے کے بعد ابو الحسین الحسینی القریشی کو دہشتگرد تنظیم کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔