ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حکومتوں کو دو دو بار کرپشن پر نکالا گیا،عمران خان

May 01, 2022 | 15:37:PM
عمران خان، فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  شہبازشریف نے آتے ہی تفتیشی افسران تبدیل کئے، خطرہ ہے ان کے مقدمات کا ریکارڈ غائب کردیا جائے گا۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ  شریف خاندان کے خلاف کیسز پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔ کہتے ہیں ن لیگ کو این آر او 2 ملنا شروع ہو گیا۔

 شریف فیملی پر 40 سے 45 ارب روپے کے 16 مقدمات چل رہے ہیں ، سارے کیسز ہمارے دور سے پہلے کے ہیں، صرف مقصود چپڑاسی والا کیس پی ٹی آئی دور میں بنا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حکومتوں کو دو دو بار کرپشن پر نکالا گیا، نون لیگ اب اپنے مقدمات ختم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک خسارے میں چلا گیا۔ یہ وہ خاندان ہیں جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بیباک اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو نے مداحوں کو غصہ دلا دیا