پہاڑ سے گرتا ایک پتھر2موٹر سائیکل سواروں کی جان لے گیا،ویڈیو وائرل

May 01, 2022 | 10:58:AM
پہاڑ سے گرتا ایک پتھر2موٹر سائیکل سواروں کی جان لے گیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک موٹرسائیکل سوار کیساتھ خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ پہاڑوں پر سفر کر رہا تھا ،پیچھے سے آتی بائیک کے کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آگیا جس کی وجہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 22 سالہ نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک پہاڑ سے ایک بڑا پتھر رینگتا ہوا آیا اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔یہ واقعہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو کیرالہ کے ضلع ملاپورم  پر پیش آیا جس میں نوجوان کی جان چلی گئی۔

 واقعے کی ویڈیو ایک سیاح کے کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جو ہلاک ہونے والے نوجوان کے پیچھے اپنی موٹر سائیکل پر وہاں کے مناظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔

پہاڑ سے گرنے والے پتھر کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سمیت کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک درخت ٹوٹا جس کے باعث پتھر رینگتا ہوا سڑک کی جانب آیا،اور دونوجوانوں کی جان لے گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    شیخ رشید کا بھتیجا ایف آئی اے کے سیل میں شفٹ