گیم آف تھرونز کی ہیروئن کو نشہ پلا کر زیا دتی کا انکشاف

May 01, 2021 | 22:31:PM
گیم آف تھرونز کی ہیروئن کو نشہ پلا کر زیا دتی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) میل آن لائن کے مطابق اداکارہ ایسمے بیانکو  جو مشہور زمانہ فلم گیم آف تھرونز میں  کام کر چکی ہیں،  نے 52سالہ میرلین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کئی بار اداکارہ کو نشہ آور ادویات دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ادا کا رہ نے انکشا ف کیا ہے کہ ایک بار  ملزم نے  جنسی زیادتی کے دوران چاقو سے اس کے جسم پر کٹ بھی لگا ڈالے تھے۔اداکارہ نے میرلین کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں موت کا رقص ۔۔سیف اور سری دیوی کی بیٹییوں کی مالدیپ میں لوور اسکیٹس۔۔ویڈیو وا ئرل
رپورٹ کے مطابق میرلین اور ایسمے کئی سال تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے اور اکٹھے رہتے رہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہی سالوں کے دوران میرلین نے اسے بدترین جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ میرلین پر اب تک درجن سے زائد خواتین جنسی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کر چکی ہیں جن میں 33سالہ اداکارہ ایون ریچل ووڈ بھی شامل ہے۔ ریچل نے بتایا ہے کہ میرلین نے کئی ماہ تک اسے جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ میرلین کی طرف سے ان تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ۔۔معروف اداکارہ کورونا سے جان کی با زی ہار گئیں