قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ امکان

May 01, 2021 | 18:29:PM
 قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئے کنٹریکٹ یکم جولائی سے ملیں گے،کنٹریکٹس کیلئے ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل، چیف ایگزیکٹو مشاورت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہوجائے گی ۔ سینٹرل کنٹریکٹ کو دورہ زمبابوے کے بعد حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ترقی ،تنزلی ہو گی ، نئے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی، آل راو¿نڈر فہیم اشرف، عثمان قادر کو کنٹریکٹ ملیں گے، عثمان شنواری اور افتخار احمد کو کنٹریکٹ ملنے کی امید نہیں، حارث رو¿ف، محمد حسنین کو سی کیٹیگری، فخر زمان کوبی میں ترقی مل سکتی ہے۔
کرکٹر اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی کا امکان ہے ،محمدحفیظ کوپھرکنٹریکٹ پیش کیاجائیگا، محمد حفیظ نے فروری میں سی کیٹیگری لینے سے انکار کر دیا تھا، اظہرعلی کو اے سے بی میں لانے کی تجویز پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فوادعالم کی سی سی بی میں ترقی ہوگی، محمدنواز، عمران بٹ اور زاہد محمود بھی زیر غور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ہرارے ٹیسٹ؛ پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 175 رنز سے شکست دیدی