وزیر داخلہ سے علمائے کرام کی اہم ملاقات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحادِ امت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو 

Mar 01, 2026 | 18:04:PM
 وزیر داخلہ سے علمائے کرام کی اہم ملاقات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحادِ امت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ایران میں حالیہ واقعات کے پیش نظر علمائے کرام کی وفاقی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ 
  ملاقات میں ملکی صورتحال، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحادِ امت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
شیعہ مکتبہ فکر کے جیدعلماء کرام اور اکابرین وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق علماء کرام میں علامہ مطاہر، علامہ عارف واحدی، سید وزیر کاظمی، سید احمد نقوی اور عمران علی حیدری شامل ہیں۔

وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والے شیعہ علما کے وفاد میں  سید بشارت حسین امامی، وجیہ الحسن کاظمی، عابد حسین، امجد علوی اور سید زاہد عباس کاظمی بھی شامل ہیں۔


  ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  موجودہ حالات میں علماءِ کرام کا باہمی اخوت، یگانگت اور اتحاد امتِ مسلمہ کے لئے کردار انتہائی اہم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کیلئے سوگوار دن ہے؛ محسن نقوی