آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کیلئے سوگوار دن ہے؛ محسن نقوی
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کا ہر شہری بھی غمزدہ ہے،وفاقی وزیرداخلہ
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لئے سوگوار دن ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کا ہر شہری اسی طرح غمزدہ ہے جس طرح ایران کے شہری غم کی کیفیت سے دوچار ہیں،ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا، سیکیورٹی ذرائع
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں،اپنا احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کرائیں۔