آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت؛ اسلام آباد میں بھی شاہراہ دستور پر احتجاج
کیپشن: وزیرداخلہ محسن نقوی شاہراہ دستور پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کے درمیان پہنچ گئے۔ انہوں نے مظاہرین کو تسلی دی اور تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد میں بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خود مظاہرین اور علماء سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے ۔
آج اتوار کی شام اسلام آباد میں مظاہرین کی بڑی تعداد شاہراہ دستور پر موجود ہے۔ مظاہرین امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مظاہرین اور علماء سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے ۔
محسن نقوی نے جانب سے تمام مظاہرین کو پرامن رہنے کی ہدایت کی۔

انتظامیہ نے ریڈ زون اور امریکی سفارتخانے جانے والی سڑک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آیت اللہ حامنہ ای کی شہادت پر لاہور پریس کلب کے باہر سینکڑوں افراد کا احتجاج جاری
یہ بھی پڑھیئے: آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کیلئے سوگوار دن ہے؛ محسن نقوی