آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): چیز آملیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آج سحری میں بنایئے خاص پکوان ’’چیز آملیٹ‘‘آئیں اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: انڈے ۳؍ عدد، مکھن ایک بڑا چمچہ، فریش کریم یا دودھ ۲؍ بڑے چمچے، نمک اور کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، تھوڑا سا پنیر۔
بنانے کا طریقہ: تینوں انڈوں نمک، کالی مرچ اور دودھ شامل کرکے پھینٹ لیں، ایک نان سٹک پین لیں، اسے تیز گرم کرکے آنچ درمیانی کرلیں۔
اس میں مکھن ڈالیں اور سارے پین پر پھیلا لیں اور مکھن کے جلنے سے پہلے پہلے اس میں انڈے ڈال دیں۔
کچھ دیر انتظار کریں آملیٹ کے نیچے والا حصہ پک جائے تاکہ پلٹتے ہوئے نہ ٹوٹے۔
پھر آملیٹ کو پلٹ دیں لیکن اسے زیادہ نہیں پکائیں، اب اسے واپس پلٹ دیں
اس کے اوپر باریک کٹی ہوئی پنیر ڈال دیں اور آملیٹ کو فولڈکرلیں، چند سیکنڈ بعد پلیٹ میں نکال کر سحری میں پیش کریں۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ