سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں؛ انتونیو گوتریس

Mar 01, 2026 | 09:31:AM
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں؛ انتونیو گوتریس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نہایت سخت الفاظ میں خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دنیا ایک سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے، اقوام متحدہ کا چارٹر تمام رکن ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت دیتا ہے اور کسی ملک کے خلاف طاقت کا استعمال عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 156 پروازیں منسوخ
انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں نے عالمی امن کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، عالمی قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جانی چاہیے، امن صرف اور صرف مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔