سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلےکیلئے پہلی سلیکشن لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلےکیلئے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔
پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی،بی ڈی ایس کی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔
بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے اوپن میرٹ سیٹوں پر کم سے کم میرٹ 94.2227 رہا،سب سے زیادہ میرٹ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہور کا 94.2455 رہا،نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹسٹری ملتان کا کم از کم میرٹ 94.2409 رہا ،ڈینٹل انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا کم سے کم میرٹ 94.2227 رہا۔
تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ بی ڈی ایس کی 185 سیٹیں ہیں،یو ایچ ایس نے اوپن میرٹ کے ساتھ بی ڈی ایس کوٹہ سیٹوں پر داخلے کیلئے بھی لسٹیں جاری کر دیں،داخل ہونے والے امیدواروں کیلئے 5 مارچ تک کالج فیس جمع کروانا اور جوائننگ دینا لازمی ہے۔ترجمان یو ایچ ایس کاکہنا ہے کہ داخل ہونے والے امیدوار ی کالج فیس چالان یو ایچ ایس کے ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!سابق معروف ٹیسٹ کرکٹر چل بسے