قائد اعظم یونیورسٹی انتطامیہ کی جانب سے 60 کے قریب طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج

Mar 01, 2023 | 11:40:AM
قائد اعظم یونیورسٹی انتطامیہ کی جانب سے 60 کے قریب طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 60 کے قریب طلبا کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے۔

ایف آئی آر ایڈیشنل رجسٹرار ہمایوں خان کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا۔

طلبا پر مقدمات کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور طالبات کو ہراساں کرنے پر درج کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: قائد اعظم یونیورسٹی کےہاسٹلز خالی کرانے کیلئے پولیس کا آپریشن

ایف آئی آر کے مطابق طلبا نے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تصادم کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ طلبا کی جانب سے خواتین طالبات کے ہاسٹل میں داخلے اور ہراسانی بھی رپورٹ ہوئی تھی۔