انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری : مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت کرانے ہی ہمارا موقف تھا، آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں، آئین کے مطابق ہے۔
مریم اورنگزیب نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ترجمان سپریم کورٹ فیصلے کو ٹوئسٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، درخواست یہی تھی کہ سینٹ انتخابات قانون کے مطابق ہونی چاہیے، چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا یہی موقف تھا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں انہوں نے الیکشن چوری کیا جس کے ہم متاثرین ہیں، چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں عمران صاحب گلے مل رہے تھے، خوشیاں منا رہےتھے۔سپریم کورٹ نے ابھی تک الیکشن کمیشن کو کوئی ڈائریکشن نہیں دی، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے۔